پاکستان رواں سال 18ہزار 700 ارب قرض ادا کریگا

پاکستان رواں سال 18ہزار  700 ارب قرض ادا کریگا

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وزارت خزانہ نے ملکی و غیر ملکی قر ضوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ۔ پاکستان رواں سال18ہز ار700ارب ادا کریگا ، جبکہ 2040تک 66ہز ار ارب قرض ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ۔

 آئندہ 16سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرض واپسی کے پلان کا فریم ورک تیار بھی تیار کر لیا گیا ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق رواں سال جون تک ملکی قرض 71 ہزار ارب تھا جس میں 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے ۔ اس طرح مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے ۔ دوسری جانب ملکی قرضہ حکومتی سکیورٹی کے اجراء جبکہ ، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے آئندہ 2024 سے 2040 تک آئندہ 16سال میں قرض ادائیگی کا شیڈول بھی جاری کر دیا ، دستاویز کے مطابق رواں سال 2024 میں 18 ہزار 700 ارب اور 2025 میں 8 ہزار 700 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2026 میں 7 ہزار 600 اور 2027 میں 4 ہزار 300 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق ، 2028 میں 6 ہزار اور 2029 میں 8ہزار 400 ارب سرکاری قرض کی مد میں ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2030 میں 2 ہزار 400، 2031 میں 2 ہزار 600 اور 2032 میں 1 1سو ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے ۔ دستاویز کے مطابق 2033میں1ہزار200ارب ،2034میں 800جبکہ2035میں900ارب کا ملکی اور غیر ملکی قرض واپس کیا جائیگا ، وزارت خزانہ کے مطابق 2036میں800 ارب ،2037میں600ارب جبکہ2038اور2039میں مجموعی طور پر ایک ہزار ارب جبکہ شیڈول کے مطابق 2040میں ملکی اور غیر ملکی قرض کی مد میں800ارب روپے کی ادائیگیاں کی جائینگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں