بانی پی ٹی آئی کو مینول کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں:جیل سپرنٹنڈنٹ

بانی پی ٹی آئی کو مینول کے مطابق تمام  سہولتیں دستیاب ہیں:جیل سپرنٹنڈنٹ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں سہولتیں واپس لینے کی خبروں کی تردیدکی ہے۔

 اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل مینول کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہفتے میں 2 دفعہ فیملی، وکلا اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے ۔جیل میں سماعت کے موقع پر بھی وہ ملاقاتیں کرتے ہیں انہیں ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔بانی پی ٹی آئی کو ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیا جاتا ہے انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے ۔انہیں 2 مشقتی دیئے گئے ہیں جو دن کے اوقات میں دستیاب ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں