پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض پولیس سروس ہسپتال منتقل

پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ  مریض پولیس سروس ہسپتال منتقل

پشاور (اے پی پی)پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض پولیس سروس ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں سکریننگ کے دوران 2مسافروں میں علامات پائی گئیں ،علامات ظاہر ہونے پر دونوں مریضوں کو ایئر رپورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال میں واقع آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق دونوں مشتبہ مریضوں کی مزید سکریننگ اور انویسٹی گیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں