او آئی سی رابطہ گروپ :کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

 او آئی سی رابطہ گروپ :کشمیریوں کے  حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(این این آئی)کیمرون کے شہر یاؤنڈے میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برا ہیم طحہ نے کی،سعودی عرب، ترکی، نائیجر، آذربائیجان، او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں نے شرکت کی ۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔سائرس نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ، سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی اٹھائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں