ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کیخلاف ترمیمی درخواست دائر

ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی  تشکیل کیخلاف ترمیمی درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کیخلاف ترمیمی درخواست دائر کردی، وکیل سمیر کھوسہ نے درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر قانونی سوال اٹھائے ہیں۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل الیکشن ٹربیونل چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر تشکیل دینا قانون کی منشا کے برعکس ہے ،استدعا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ٹربیونلز تشکیل دینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں