تحریک انصاف کا ہر صورت 8 ستمبر کو جلسے کا فیصلہ ، لاہور میں 22ستمبر کو ہو گا ، کور کمیٹی

تحریک انصاف کا ہر صورت  8 ستمبر کو جلسے کا فیصلہ ، لاہور  میں 22ستمبر کو ہو گا ، کور کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے ہر صورت 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔ جس کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔تحریک انصاف نے 15 ستمبر لاہور کا جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخ 22 ستمبر رکھی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں