654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

 654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

اسلام آباد (وقائع نگار،اپنے رپورٹر سے) عراق ایئرویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے 654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے ۔

نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سفیر کو دیکھ بھال اور جلد واپسی میں سہولت کی ہدایت کی ، زائرین کی واپسی آج رات سے شروع ہونے کی امید ہے ۔ پہلی پرواز 2200 بجے (عراق کے مقامی وقت) PST پر 1200 بجے بغداد سے اڑان بھرے گی۔ ادھروفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بھی پاکستانی سفیرسے ٹیلیفونک رابط کیا ، سفیر نے بتایا پاسپورٹ گم ہونے والی خبریں غلط ہیں، تمام صورتحال ٹورازم کمپنیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں