چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجارہا:بیرسٹرعقیل

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی مدت میں  اضافہ نہیں کیاجارہا:بیرسٹرعقیل

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماومشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے۔

مبارک ثانی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی جلسہ کرتی تو خراب حالات کا ملبہ ان پر ہی گرتا۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ تمام تر معاملے پر حکومت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا حکومت نے صورتحال کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کا کہا ،علی امین گنڈاپور نے پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا تھا ۔ پی ٹی آئی نے معاملے کو متنازع کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی بھی نہیں لے سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں