این اے 79:دوبارہ گنتی پر (ن)لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 79:دوبارہ گنتی پر  (ن)لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(دنیا نیوز )الیکشن کمیشن نے این اے 79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگی امیدوارذوالفقاربھنڈرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ایک نشست کم ہوگئی،خیال رہے گزشتہ روزآر او شبیر بٹ نے دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی اس نشست پر کامیاب امیدوار سے متعلق فیصلہ جاری کیا، انہوں نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے احسان ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں