فرٹیلائزر کمپنیوں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس

فرٹیلائزر کمپنیوں پر چھاپوں  کے خلاف درخواست  پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فرٹیلائزر کمپنیوں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کو فرٹیلائزر کمپنیوں پرچھاپوں کامکمل اختیار ہے ، بیر سٹر علی ظفر نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فرٹیلائززکمپنیوں پربلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیں،قانون میں محکمہ زراعت کو فرٹیلائزر کمپنیوں پر چھاپوں کاکوئی اختیار نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں