آئی جی جیل خانہ جات رات گئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور عملے سے گفتگو

آئی جی جیل خانہ جات رات گئے  اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بانی پی ٹی آئی  کی بیرک پر مامور عملے سے گفتگو

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر گز شتہ شب ، (رات گئے ) دورہ کرنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔

دورے کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل عملے سے بات چیت کی۔انہوں نے جیل حکام سے قیدیوں، زیرِ سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بھی بریفنگ لی۔واضح رہے کہ تین نئے افسران علی امیر شاہ، عامر فیاض بھٹی اور جماعت علی کو اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے ۔علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں