وزیراعلیٰ پختونخوا کی فیصل آباد آمد پرسکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ،پنجاب حکومت کا جوابی مراسلہ

وزیراعلیٰ پختونخوا کی فیصل آباد آمد  پرسکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کئے  گئے ،پنجاب حکومت کا جوابی مراسلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فیصل آباد آمد پرسکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دے دیا ۔

وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کی جانب سے لکھے گئے جوابی مراسلہ میں کہا  گیا ہے حکومت پنجاب وی آئی پیزکی سکیورٹی کے حوالے سے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے ۔ حکومت بلیوبک میں درج پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتی ہے ، آپ کے مراسلہ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، اگرچہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فیصل آباد ذاتی دورے پرآئے تھے اس کے باوجود سکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ۔فیصل آباد پولیس کے ایک ایس پی،ایک ڈی ایس پی، ایک سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 57 سپاہیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں