تحریک انصاف گجرات کے صدر کی نظربندی چیلنج

تحریک انصاف گجرات  کے صدر کی نظربندی چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف گجرات کے صدر سلیم سرور جوڑا کی نظربندی چیلنج کردی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ ڈپٹی کمشنر گجرات نے 21 اگست کو خاوند کی نظر بندی کا حکم دیا ،سیاسی بنیادوں پر جاری کیا گیا ۔

نظر بندی کا حکم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،پنجاب نقص امن و عامہ آرڈیننس کی دفعہ 3 آئین سے متصادم ہے ،استدعا ہے کہ عدالت سلیم سرور جوڑا کی نظربندی کا حکم کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں