کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے20بلٹ پروف ،7بکتر بند گاڑیا ں خریدنے کا فیصلہ

کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے20بلٹ پروف ،7بکتر بند گاڑیا ں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (مدثر حسین )کچے کے علاقے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کچے کے ڈاکوؤں سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

 کچے کی پٹی سے ملحقہ دو اضلاع کے لیے 20 بلٹ پروف گاڑیاں، 7 بکتر بند گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ جبکہ 9 سو جی تھری اور ایس ایم جی رائفلیں خریدی جائیں گی۔12 بلٹ پروف گاڑیاں رحیم یارخان کچے کے لیے اور 8 راجن پورہ کچے کے لیے خریدی جائیں گے ۔4 بکتر بند گاڑیاں رحیم یارخان کے لیے اور 3 راجن پور کے لیے خریدی جائیں گی۔450 جی تھری رائفل اور 450 ایس ایم جی رائفل خریدی جا ئیں گی۔جدید بکتر بند گاڑیاں اور رائفلیں ہنگامی بنیادوں پر خریدی جا رہی ہیں ۔آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ خریداری کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کرے گی۔ڈی پی او رحیم یارخان اور ڈی پی او راجن پور کی ڈیمانڈ پر جدید بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ خریدا جا رہا ہے تاکہ فورس بہتر طریقے سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں