پرویز الٰہی ، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم

پرویز الٰہی ، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کا  نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواستیں  سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی ، ان کے بیٹے راسخ الٰہی اوربہو زارا الٰہی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست میں وہی استدعا کی گئی ہے جو اس سے پہلے دائر درخواست میں کی گئی تھی۔درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں