دیانتداری سے کامیابی ملتی ہے

دیانتداری سے کامیابی ملتی ہے

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست طاہر القادری نے کہا ہے کہ آپ ؐ کی امانت و صداقت کے اپنے اور پرائے سبھی معترف تھے ۔دیانت داری اور جہد مسلسل سے کامیابی ملتی ہے ۔آپ ؐ پوری انسانیت کیلئے رول ماڈل ہیں۔

آپ ؐ نے قتل و غارت میں گھرے ہوئے عرب معاشرے کو اخلاقیات کی تعلیم دی۔آپؐ کی تعلیم و تربیت کے فیضان سے ایک دوسرے کی ناحق جان لینے والے جانیں بچانے والے بن گئے ۔جاپان (گنما) میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ ؐ پر عمل دونوں جہانوں کی کامیابی کی کنجی ہے ۔کانفرنس میں آمد پر شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شیخ الاسلام کا والہانہ استقبال کیا۔کانفرنس ہال خیر مقدمی بینروں سے سجایا گیا تھا۔نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طاہر القادری نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ اسلامی بود و باش اختیار کریں اپنا وقت علم و ہنر سیکھنے میں صرف کریں تمام تر مصروفیات کے باوجود مطالعہ کو عادت بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں