آئینی تر امیم سے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم بے خبر :شاہد عباسی

آئینی تر امیم سے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم بے خبر :شاہد عباسی

مری(نمائندہ دنیا) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے فوج سیاست دان اورعدلیہ تینوں جب تک ایک پیج پر نہیں ہونگے اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہونگے ، چیف جسٹس کو اپنا ٹائم پورا کرکے رخصت ہو جانا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں گزشتہ انتخابات میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے بنائی جانے والی عام آدمی پارٹی کو پاکستان عوام پارٹی میں ضم کئے جانے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین سب سے مقدم ہے تمام اداروں کواپنی آئینی حدودمیں رہ کرکام کرناہوگاملک کو آئین کے مطابق چلانے کے سواکوئی راستہ نہیں ،ملک میں گزشتہ ایک ماہ سے جو آئینی ترامیم کی جارہی ہیں ،اس سے پارلیمنٹ سمیت وزیراعظم بھی بے خبر ہیں ۔ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوامگرسیاستدانوں نے کوئی سبق نہیں سیکھانواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا۔ بانی پی ٹی آئی کرپشن ختم کرنے آئے تھے مگرگزشتہ 6 سالوں میں کرپشن دس گنا بڑھ چکی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنا ٹائم پورا کرکے رخصت ہو جانا چاہیے رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں