سعودی سفیر کی ملاقات

سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ۔

 سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں