سی پیک :زیادہ کام بلوچستان میں ہوگا

سی پیک :زیادہ کام بلوچستان میں ہوگا

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

 سی پیک کے دوسرے فیز میں بھی سب سے زیادہ کام بلوچستان میں ہوگا،آئی ایم ایف سے معاہد ہ طے پر پانے پروزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اور پوری حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، افغا ن حکومت کو پشاورمیں قو می ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان سفارت کاروں کو واپس بلانا چاہیے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں