مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن

 مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن

اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دھونس اور جعلی الیکشن کرائے جا رہے ہیں، کشمیریوں نے اس انتخا بی ڈرامے کو مسترد کر دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ کشمیر میں ہونے والے انتخابی ڈرامے کے دوران جعلی بوتھ لگا کر کچھ سفارتکاروں کو لے جا کر دکھائے گئے ۔ بھارت میں ہونے والے الیکشن میں تو کبھی سفارتکاروں کو نہیں لے جایا گیا ۔ کشمیری بھارت اور اسکے حکمرانوں سے نفرت کرتے ہیں ۔ کرفیو کے دوران الیکشن کروا کر بھارت کیا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انہیں انکا حق خود ارادیت دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں