بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی

 بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی

راولپنڈی(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے شبلی فراز، رؤف حسن سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم چار گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا،ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ہم سیاسی جماعت،قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،ملک کے مقبول لیڈر کو ساتھیوں سے ملنے سے روک رہے ہیں ہم اسکو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ ایک ٹاؤٹ بن گئے ۔ ہفتہ کو ہر جگہ ہمارا احتجاج ہو گا،آج جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں