شرقپور:بیوی نے چھریوں کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا

شرقپور:بیوی نے چھریوں کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا

شرقپور شریف (نمائندہ دنیا)بیوی نے چھریوں کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

 نواحی گاؤں ڈھامکے میں طارق بھٹی کا اپنی بیوی ناہید بیگم سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے طیش میں آکر اسکے سینے پر چھریوں کے وار کردئیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور لیجایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا۔ شرقپور پولیس نے طارق کے بھائی سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ناہید کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے تاکہ سراغ لگایا جاسکے کہ قتل کی پیچھے بنیادی وجوہات کیا ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں