شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائلز، سامان لوٹ لیا گیا

شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائلز، سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

 ماڈل ٹائون میں ادریس سے 2لاکھ 35 ہزار و موبائل،ستوکتلہ میں تحسین سے 2لاکھ 15 ہزارو موبائل ، گجر پورہ میں اشرف سے 2لاکھ 10 ہزار وموبائل ،راوی روڈ پر ذوالفقار سے 2 لاکھ و موبائل ،نشترکالونی میں ثقلین سے 1 لاکھ 80 ہزار و موبائل،شاہدرہ میں زین سے 1لاکھ50 ہزار وموبائل،نولکھا میں نواز سے 1 لاکھ وموبائل چھین لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹائون، گوالمنڈی اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں