خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)شہراور گردونواح میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، پولیس تھانہ صدر نے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔

 پولیس کے مطابق نوجوان کوکہیں اورقتل کرکے لاش کو ادھر پھینکا گیا ہے ، پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ چھٹیانوالہ میں کھیتوں سے 35سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے ،پولیس نے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں