دیرینہ دشمنی،اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس کے سامنے 2افرادقتل

دیرینہ دشمنی،اسلام آبادجوڈیشل  کمپلیکس کے سامنے 2افرادقتل

اسلام آباد(آئی این پی)دیرینہ دشمنی پر اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کرکے 2 افرادکوقتل کردیاگیا،ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملزموں کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزموں پر اس سے قبل بھی 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں