بلاول سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ، آئینی عدالت واصلاحات پر تبادلہ خیال

بلاول سے سپریم کورٹ بار  کے وفد کی ملاقات ، آئینی  عدالت واصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، پی پی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے ۔ وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی۔  مجوزہ آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو کو وفد نے بارروم میں خطاب کی دعوت دی ۔ وفد میں سیکرٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر (سندھ)سمیعہ فیض درانی ، نائب صدر نیلم عذرا خان (خیبرپختونخوا)، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر مغل ،مختار مانیری، رضااللہ و دیگر شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں