کل راولپنڈی میں جلسہ منسوخ ، اب احتجاج ہوگا :عمران خان

 کل راولپنڈی میں جلسہ منسوخ ، اب احتجاج ہوگا :عمران خان

راولپنڈی(خبر نگار )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو راولپنڈی میں احتجاج ہو گا ۔ آج وکلاء احتجاج کرینگے۔ اب جلسوں کی اجازت نہیں لیں گے ۔ اب صرف احتجاج ہو گا۔

 وہ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج میرا ایک سال پورا ہو گیا ہے ان کا خیال تھا ٹوٹ جائے گا چکی میں نہیں رہ سکے گا ۔ 21 سے 22 گھنٹے چکی میں رہتا ہوں گرمیوں کے دنوں میں اتنا پسینہ آتا تھا کہ جو نیکر میں پہنتا تھا وہ بھی گل گئی ۔جیل عملے نے کہا کہ خان صاحب نیکر بدل لیں ۔ان کو پتہ ہی نہیں سپورٹس مین کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہرطرح کے دباؤ میں رہنے کا عادی ہوتا ہے ۔جاپان پر دو ایٹم بم گرے 10 سال میں وہ دوبارہ کھڑا ہو گیا کیونکہ جاپان کے ادارے تباہ نہیں ہوئے تھے ادارے اور اخلاقیات جب تک تباہ نہیں ہوتے ملک تباہ نہیں ہوتے ان کا کہنا تھا حمودالرحمان کمیشن رپورٹ چھپا دی گئی کمیشن رپورٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس سے سیکھو ۔ انسانوں کے معاشرے کو ڈنڈے سے نہیں اخلاقیات سے چلایا جاتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے سب کو کہتا ہوں ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے ۔جتنا ہم پیچھے ہٹتے ہیں اتنا یہ ہمیں کرش کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا جسٹس منصور علی شاہ سے میری کوئی ذاتی جان پہچان نہیں ۔ایک ماہ رہ گیا ہے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا اعلان ہو جانا چا ہئے ۔ہم ہائی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں۔ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، دینگے بھی تو شہر سے باہر دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں