راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی  کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

 راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، انکے بھائی عاطف ریاض کی گرفتاری کے پشاور روڈ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اس کے علاوہ راجہ بشارت اور راجہ راشد کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپہ مارا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کو چھاپوں میں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ کوئی بھی اُن کے ہاتھ نہیں آسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں