او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار

او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس  کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار

اسلام آباد (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہوا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائیجر اور آذربائیجان شامل ہیں ، کشمیری نمائندوں کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے رابطہ گروپ کوکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان نے کہا کہ رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حقوق اور آزادیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تنازع کشمیر کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی اور تحریک آزادی کے کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی مذمت کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں