بلوچستان:بچہ پو لیو کاشکار، ملک میں روا ں سال 22واں کیس

بلوچستان:بچہ پو لیو کاشکار، ملک میں روا ں سال 22واں کیس

اسلام آباد،کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں 30ماہ کابچہ پولیو کاشکارہوگیا ۔قومی ادارہ صحت میں قائم لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی قسم 1(WPV1) کی تصدیق کی ہے۔

 جس سے پاکستان میں 2024 میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 22 ہو گئی، جن میں سے 15 کیسز بلوچستان ،سندھ سے 4 جبکہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کیسز کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین پلواکرقومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں۔حکومت نے قومی پولیو مہم کو اپ ڈیٹ کیا ہے ،سال کے اختتام سے قبل ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن کی دو مہم ہونگی تاکہ وائرس کا مزید پھیلاؤروکا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں