کرم میں جھڑپیں ، مقتولین کی تعداد 30تک جا پہنچی، 80زخمی

کرم میں جھڑپیں ، مقتولین کی  تعداد 30تک جا پہنچی، 80زخمی

پشاور(اے پی پی)ضلع کرم میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں میں مقتولین کی اب تک مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع کے چار مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

ضلع کرم میں گزشتہ 6 روز سے زمین اور مورچوں کی تعمیر پر جھڑپیں شروع ہوئیں ، رات ہوتے ہی فائرنگ میں تیزی آجاتی ہے اور اس دوران چھوٹے بڑے ہر قسم کے ہتھیار استعمال کئے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق اپر، لوئر اور وسطی کرم کی تینوں تحصیلوں کے چار مقامات پر اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے ۔ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ رات کو مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے ، جاں بحق و زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جارہی ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فائر بندی کیلئے پھر جرگہ منعقد کیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی فورسز فریقین کے مابین فائر بندی اور مورچے خالی کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں