اسلام آباد میں کسی بھی جگہ احتجاج قانوناً جرم:ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد میں کسی بھی جگہ احتجاج  قانوناً جرم:ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا شہر میں جلسے ، جلوس یا عوامی احتجاج پر پابندی عائد ہے ۔ نئے قانون کے تحت شہر کے کسی بھی مقام پر احتجاج قانونی طور پر جرم ہے ۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اقتدار میں احتجاج، مظاہرے یا عوامی اجتماع کے معاملے پر وضاحت جاری کی گئی جس میں کہا گیا شہر اقتدار میں ہر قسم کے جلسے ، جلوس یا عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا نئے قانون کے تحت ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے صرف سنگجانی کے مقام پر اکٹھا ہوا جا سکتا ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، شہریوں سے گزارش ہے کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں