جاوید بٹ قتل کیس:پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا

جاوید بٹ قتل کیس:پولیس نے  ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر،آن لائن)امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق عامر حفیظ امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے ، قتل کے بعد شوٹرز نے رکشہ اور موٹر سائیکل میو ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑے کئے ۔ عامر حفیظ نے پارکنگ سے موٹر سائیکل اور رکشہ غائب کیا۔او سی یو نے گرفتار شوٹرز کے انکشاف  پر عامر حفیظ کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے قائم پینل آف آفیسرز ملزموں سے تفتیش کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں