نظر بندیوں کے احکامات کیخلاف درخواست پرایڈووکیٹ جنرل آج ہائیکورٹ طلب

 نظر بندیوں کے احکامات  کیخلاف درخواست پرایڈووکیٹ  جنرل آج ہائیکورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندیوں کے احکامات کی آئینی حیثیت کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آج جمعہ کے روز طلب کرلیا ۔ جسٹس امجد رفیق نے شہری منیر کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نظر بندی احکامات کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے ۔نظر بندی کا قانون بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے 2022 میں 4 ہزار سے زائد افراد جبکہ2023 میں5ہزار افراد کے نظر بندی احکامات جاری ہوئے ۔ عدالت نظر بندی قانون کو غیر آئینی قرار دینے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں