ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر حکومت ودیگرسے جواب طلب

 ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست  پر حکومت ودیگرسے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 30ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔جسٹس امجد رفیق نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے صدر ضیا اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔

 درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر حارث بھٹی نے نشاندہی کی کہ ہتک عزت کا قانون بنیادی حقوق اور آئین کیخلاف ہے ۔ اسکے ذریعے عوام کی زبان بند کرنے کی کوشش کی گئی ،آزادی اظہار رائے کو ختم کیا جا رہا ہے اور ایسا حکومت اسلئے کر رہی ہے کہ عوامی تنقید سے بچا جائے ۔ وکیل نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس قانون میں ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو 30 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ وکیل نے استدعا کی یہ قانون آئین سے متصادم ہے اسلئے کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں