لاہور ہائیکورٹ کا 30 ستمبر تک پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت کا فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کا 30 ستمبر تک  پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت  کا فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بانی  پی ٹی آئی کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے ، پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔عدالت پانچ اکتوبر کو جلسہ کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور اس درخواست پر فیصلہ کریں اور لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں