کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ کی 25 نئی گاڑیوں کی خریداری

کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ کی 25 نئی گاڑیوں کی خریداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ کی 25نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خرید لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کابینہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ گاڑیاں وفاقی وزرا کو الاٹ کی جائیں گی، نئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں پہنچ گئیں ہیں۔سیکر ٹر ی کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کردی ۔گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی سے منظوری لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں