زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سکیمز روکنے کیلئے پالیسی بنانیکی ہدایت

زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سکیمز روکنے کیلئے پالیسی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا نیشنل اربن پلاننگ فریم ورک کا بنیادی مقصد شہروں کو بہترین گورننس، موثر شہری منصوبہ بندی، جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم اور بہتر سکیورٹی کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تاکہ شہری علاقے رہنے کے قابل اور پائیدار ترقی کے مراکز بن سکیں۔

 نیشنل اربن پلاننگ فریم ورک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ زرعی اراضی غیر ضروری طور پر ہاؤسنگ سکیموں میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے جامع پالیسی وضع کی جائے ۔ انہوں نے تیزی سے بڑھتی ہوئی شہر کاری اور آبادی میں اضافہ بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہمیں اس کے حل کیلئے زمین کے انتظام، زوننگ اور ماہر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا 54 فیصد شہری آبادی صرف 21 بڑے شہروں میں مقیم ہے ۔ احسن اقبال نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری مسائل جیسے کہ ماحولیاتی آلودگی، رہائش کی کمی کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں