وزارت مذہبی امور حج ، عمر ہ امور نئے ایکٹ کے تحت چلا ئے گی

وزارت مذہبی امور حج ، عمر ہ امور نئے ایکٹ کے تحت چلا ئے گی

لاہور (نیوز رپورٹر )وزارت مذہبی امور اب حج اور عمر ہ کے امور نئے ایکٹ کے تحت چلا ئے گی۔نیا مسودہ قانون کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔ عمرہ آپریشن پہلی بار وزارت مذہبی امور سنبھالے گی اور نئے ایکٹ کے تحت عمرہ پالیسی تشکیل دے گی ۔

یہ ایکٹ پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا جسکے تحت کسی زائر سے عمرہ یا حج آ رگنائزر فراڈ کرے گا توشکایت کمپلینٹ ڈسپوزل کمیٹی سنے گی ،جس کاسربراہ گریڈ بیس کا افسر ہوگا۔ کمیٹی شکایت کے مطابق سز اسنائے گی ۔ فیصلہ کیخلاف اپیل اپیلٹ کمیٹی سنے گی جس کا سر براہ گریڈ اکیس کا افسر ہوگا۔شکایت ثابت ہونے پر حج یا عمرہ آ رگنائزر کو معینہ مدت کیلئے بلیک لسٹ اورمتاثرہ زائر کو زر تلافی دلایا جا سکے گا ۔مجاز اتھارٹی سیکر ٹری وزارت مذہبی امور کو قرار د یاگیا ہے ۔ایکٹ کے تحت عمرہ گروپ یاحج آ رگنائزر کو لائسنس دیا جا ئے گا۔حج عمرہ کیلئے سروس پرو ائیڈر ایگریمنٹ کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور آرگنائزرز کی انرولمنٹ کرکے حج کوٹہ الاٹ کرے گی۔عمرہ بھی پالیسی کے تحت ر یگولیٹ کیا جا ئے گا۔ وزارت حج عمرہ کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع اورحج وعمرہ آپریشن کیلئے فنڈز قائم کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں