چالان پر واپڈا ملازم نے ٹریفک سگنل کی بجلی کٹوا دی

چالان پر واپڈا ملازم نے  ٹریفک سگنل کی بجلی کٹوا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چالان کرنے پر واپڈا ملازم نے ٹریفک سگنل کی بجلی کٹوا دی۔ ٹریفک اہلکار کھاڑک نالہ پر ناکہ لگائے موجود تھے ۔

وارڈن افضل نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوارکو روکا تواُس نے بتایاوہ واپڈا ملازم ہے تاہم وارڈن نے چالان کر دیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار چالان کے بعد طیش میں آ گیا اور وارڈن کو دھمکی دی تمہارا علاج کراتا ہوں ،پھر کچھ دیر بعد اس مقام پر واپڈا کی گاڑی پہنچی اور چوک کے ٹریفک سگنل کی بجلی کاٹ دی۔ وارڈن نے 15 پر کال کی تو گلشن راوی پولیس نے متعلقہ ایس ڈی او کو تھانے بلا لیا۔ڈی ایس پی رانا یونس کے مطابق فریقین میں صلح کے بعد ٹریفک سگنل کی بجلی بحال کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں