غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آر کا چارج سنبھال لیا

غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آر  کا چارج سنبھال لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 وہ محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے تو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد نور بھٹی، ڈائریکٹرز اور سینئر افسروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔بعد ازاں انہیں محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ، ٹیکنیکل ونگ اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسر حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں