اسلام آبادکی پراسیکیوشن کیلئے دعاہی کرواسکتاہوں،جسٹس عامرفاروق مناسب معاونت نہ ملنے پربرہم

اسلام آبادکی پراسیکیوشن کیلئے دعاہی  کرواسکتاہوں،جسٹس عامرفاروق  مناسب معاونت نہ ملنے پربرہم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ضمانت کیس میں پراسیکیوٹر سے مناسب معاونت نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا میں بنیادی معلومات پوچھ رہا ہوں لیکن آپکے پراسیکیوٹر کو پتہ ہی نہیں،پراسیکیوٹر جنرل نے کہایہ سب سے تجربہ کار پراسیکیوٹر ہے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سب سے تجربہ کار ہے تو میں پھر کل نمازِ جمعہ کے بعد پراسیکیوشن کیلئے دعا ہی کروا سکتا ہوں، پھر تو اللہ ہی اسلام آباد کی پراسیکیوشن پر رحم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں