زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ  66 لاکھ ڈالر اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 ستمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 20 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے ۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے ۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں