الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں کے بجائے اعلیٰ عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرے :بیرسٹر سیف

الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں  کے بجائے اعلیٰ عدلیہ کے حکم  کی تعمیل کرے :بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلا رہاہے ، کمیشن آئیں بائیں شائیں کی بجائے اعلیٰ عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرے ۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے ، تاخیری حربے استعمال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، وہ آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں