فواد چودھری تھانہ کوہسار مقدمہ میں بری

فواد چودھری تھانہ  کوہسار مقدمہ میں بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بری کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران فواد چودھری اپنے وکیل قمر عنایت راجہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور درخواست بریت پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فواد چودھری کیجانب سے پریس کانفرنس لاہور میں کی گئی تھی جبکہ مقدمہ ادھر درج کرلیا گیا،اس کیس میں مدعی مقدمہ ہی غیر متعلقہ ہے ،دلائل سننے کے بعد عدالت نے فوادچودھری کی بریت درخواست منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں