فی الحا ل آئینی ترامیم لانے کا کوئی ارادہ نہیں :اعظم نذیر تارڑ

فی الحا ل آئینی ترامیم لانے کا  کوئی ارادہ نہیں :اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت کا فی الحال عدلیہ میں اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم لانے کا کوئی ارادہ نہیں،سیاسی اتفاق رائے ہونے پر ہی آئینی ترامیم پارلیمان میں لائی جائیں گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے  قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ آئینی ترامیم کا صرف ایک ہی مسودہ ہے جو بیشتر پارلیمنٹیرینز کے پاس موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں