آئین کی خلاف ورزی ، الیکشن کمشنر کو ہتھکڑی لگنی چاہئے :اعتزاز

آئین کی خلاف ورزی ، الیکشن کمشنر کو ہتھکڑی لگنی چاہئے :اعتزاز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ،ا س پر عمل درآمد کرنا پڑے گا، چیف الیکشن کمشنر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے انہیں ہتھکڑیاں لگنی چاہئے ۔میں 5 سال سے کہہ رہاہوں کہ عدلیہ میں دراڑ پڑی ہوئی ہے۔

میں نے یہ ثاقب نثار کے زمانے سے پہلے سے کہنا شروع کیا ،جج ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے ،دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اس وقت جنگ لڑی جارہی ہے کہ پارلیمنٹ خود مختار ہے ،عدالتیں خود مختار نہیں،ایاز صادق نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرادیا ،حالت تو یہ ہے باہر سے نقاب پوش آتے ہیں اور 10 ایم این ایز کو اٹھاکر لے جاتے ہیں،آج تک سپیکر نے کوئی بات نہیں کی،سب نقاب پوش کو پیش ہونا چاہئے ،پارلیمنٹ سے اراکین کو اٹھایا گیا تب اس کی توقیر کہاں تھی،چیف جسٹس کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے ،وکلا تحریک چلائیں گے ، ابھی تک وکلا باہر نہیں آئے ، جسٹس قاضی فائز سابق چیف جسٹس عطابندیا ل کو خود خط لکھتے تھے ،جس وقت خط لکھتے تھے ،کاپیاں اردو میں بھی ساتھ جاتی تھیں،مجھے ان لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو وہی کام کرتے ہیں،جو وہ پہلے دوسروں پر الزام لگارہے ہوتے ہیں،ان کا کہنا تھا چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ختم ہورہی ہے ،ان کو جلدی ہے کہ نئی عدالت بنے ،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کواپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے ،پریشر ابھی وکلا کا آنے والا ہے ،سپریم کورٹ اگر ڈٹ گئی تواس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں