صدر زرداری نے نوابزادہ نصر اللہ کیلئے نشان امتیاز کی سفارش کر دی

صدر زرداری نے نوابزادہ نصر اللہ کیلئے نشان امتیاز کی سفارش کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی)صدر آصف زرداری نے جمہوریت،اتحاد اور انصاف کیلئے غیر متزلزل لگن کے اعتراف میں نوابزادہ نصر اﷲخان مرحوم کیلئے نشان امتیاز(بعد از مرگ)دینے کی سفارش کر دی۔

صدر نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایوارڈ دینے کا عمل شروع کریں۔ صدر کا کہنا ہے کہ نوابزادہ نصر اﷲممتاز اور باوقار سیاستدان تھے ۔ انکی زندگی ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے وقف تھی،انکی دیانتداری، رواداری اور جمہوری اقدار آئندہ نسلوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں گی۔ نوابزادہ نصر اﷲخان کی 21 ویں برسی آج جمعہ کومنائی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں