سندھ، پختونخوا ،بلوچستان سے انفراسٹرکچر سیس ختم کرنیکی درخواست

سندھ، پختونخوا ،بلوچستان سے  انفراسٹرکچر سیس ختم کرنیکی درخواست

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست کر دی۔

وزیر تجارت نے خط میں برآمدی مسابقت پر سیس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا، جام کمال نے کہا انفراسٹرکچر سیس سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ۔ وزیر تجارت نے وزرائے اعلیٰ کو خطوط انڈسٹری اور ٹریڈ باڈیز کی موصول ہونے والی شکایات اور لیٹرز کے بعد لکھے ۔ خط کے مطابق انفراسٹرکچر سیس برآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ کر رہا جو عالمی منڈی میں مسابقت کو متاثر کر رہا ہے ۔ انفراسٹرکچر سیس صوبائی محصولات بڑھانے کیلئے لگایا گیا لیکن اس کے برآمدات کیلئے نتائج نقصان دہ ہیں۔ پاکستان کے 16 بڑے برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سیس کے اثرات سامنے آئے ۔ خط میں زور دیا گیا برآمدی مسابقت میں کمی سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا۔ وزیر تجارت نے کہا سیس کی وجہ سے کاروباری طبقوں کو موجودہ صورتحال میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جام کمال کا خط میں کہناتھا مشکل اقتصادی حالات میں برآمدی مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں