کئی لیڈربغیر وضو نما زکیلئے کھڑے ہوجاتے ہیں :فضل الرحمن

کئی لیڈربغیر وضو نما زکیلئے کھڑے ہوجاتے ہیں :فضل الرحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آج بھی بہت سے لیڈر بغیر وضو نماز کیلئے کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہ آپ کے حاکم ہیں، کہا جاتا ہے کہ مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پیپلزپارٹی یا کسی اور کو اسکی اجازت ہے ۔

راولپنڈی کے مدرسہ تعلیم القرآن میں ختم نبوت شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج ہم غاصب سے بھیک مانگ رہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ ختم نبوت مسئلہ خالص دینی ہے اور اسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، اگر علما پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو آپ کیسے کہتے کہ ہمارا آئین اسلامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست تو ابو جہل اور فرعون بھی کرتے تھے مگر یاد رکھیں کہ دنیا دار اور دین دار کی سیاست میں فرق ہے ، اللہ نے بھی فرمایا کہ جس کے دل میں دنیا بھری ہے اسکے پیچھے مت چلو، دین کے ساتھ سیاست کا راستہ سخت اور اذیت والا ہے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل ایک ناسور کی صورت میں عرب کے سینے پربیٹھا ہے ، فلسطین میں پچاس ہزارسے زائد لوگ شہید کر دئیے گئے ، امریکا اور نیٹو ممالک اسرائیل کی سپورٹ کررہے ہیں ، کچھ گماشتے ٹی وی پر آ کر کہتے تھے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا وقت کی ضرورت ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگوں کا منہ توڑ دینا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں